”کاشتکاروں کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت پنجاب کا مشن ہے“

لاہور (پ ر) وزیر زراعت پنجاب و چیئرمین بورڈ ملک احمد علی نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے بورڈ اجلاس کی سینچری مکمل کر لی 100 ویں بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کسانوں کو گندم سمیت دیگر زرعی اجناس کا معیاری بیج سستے داوں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے انہوں نے کہا کہ کسانوں کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت پنجاب کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کا دارومدار زراعت پر ہے انہوں نے کہا کہ سیڈ پروسیسنگ پلانٹس پر موجود عملہ کو مزید محنت کرنا ہوگی تاکہ سارا سال کسانوں کو تمام فصلات کے اعلیٰ کوالٹی کے تصدیق شدہ بیج بآسانی فراہم کئے جا سکیں۔ اجلاس میں دیگر نمائندگان چیئرمین پی این ڈی سیکرٹری فنانس سیکرٹری زراعت مینجنگ ڈائریکٹر سیڈ کارپوریشن شیر عالم محسود، ڈی ایم ڈی ڈاکٹر اجمل حیدر، ڈائریکٹر ایڈمن ڈائریکٹر انفارمیشن رفیق اختر، طارق محمود، شہباز شاہ و دیگر نے شرکت کی۔