کوئٹہ میں پی ٹی سی ایل کی صارفین کیلئے آگاہی مہم کاآ غا ز

کوئٹہ میں پی ٹی سی ایل کی صارفین کیلئے آگاہی مہم کاآ غا ز

کراچی (کامرس ڈیسک) ملک کے سب سے بڑے ٹیلی مواصلاتی ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے اپنے صارفین تک جدید مصنوعات و سروسز پہنچانے کے عزم کے ساتھ کوئٹہ میں صارفین کے لئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔اس مارکیٹنگ مہم کے دوران پی ٹی سی ایل کی سیلز ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف تجارتی مراکزمیں سٹال اور کیوسک کا خصوصی طور پر اہتمام کیا۔پی ٹی سی ایل کے انتہائی مستعد اور تربیت یافتہ عملے نے صارفین کو اپنی سروسز اور جدید مصنوعات سے متعارف کروایا۔ اس ضمن میں پی ٹی سی ایل کی سیلز ٹیموں نے جناح روڈ، لیاقت بازار، عبدالستار روڈ، مشن روڈ ، سیٹلائٹ ٹاﺅن، پرنس روڈ، انسکمب روڈ، آغا سراج کمپلیکس، موبائل مارکیٹ، ریگل پلازہ، میکانوجی روڈ، توغی روڈ اور جوائنٹ روڈ پر آگاہی مہم کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ پی ٹی سی ایل کی جدید مصنوعات -3جی ایوو ونگل، -3جی ایوو نائیٹرو، -3جی ایوو وائے فائے کلاﺅڈسمیت وائرلیس براڈ بینڈ کی مصنوعات کوئٹہ کے شہریوں کے لئے گہری دلچسپی کا باعث بنیں۔صارفین نے اس مہم میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں سروسز و مصنوعات کے لئے آرڈرز دئیے۔