ڈی ایٹ کانفرنس کا اعلامیہ خوش آئند ہے: نصیب سیفی

لاہور (پ ر) لاہور ایوان صنعت و تجارت کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے حلال فوڈ کے کنوینر نصیب احمد سیفی نے اسلام آباد میں ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کے اعلامیئے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ڈی ایٹ کے ارکان ملکوں کیلئے ترقی و خوشحالی کا پیغام لیکر آئے گی انہوں نے دو سال کے لئے ڈی ایٹ گروپ کی سربراہی ملنے صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کی انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ڈی ایٹ کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں توانائی، صنعت و تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ منصوبہ سازی کو فروغ کے عزم کا اعادہ کیا خوش آئند ہے۔