پی ٹی سی ایل کی کوئٹہ میں صارفین آگاہی مہم

اسلام آباد (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے صارفین تک جدید مصنوعات و سروسز پہنچانے کے عزم کے ساتھ کوئٹہ میں صارفین کیلئے آگاہی مہم کا انعقادڈ کیا۔ اس مارکیٹنگ مہم کے دوران پی ٹی سی ایل کی سیلز ٹیم نے تجارتی مراکز میں سٹال اور کیوسک کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جبکہ پی ٹی سی ایل کی سیلز ٹیموں نے جناح روڈ، لیاقت بازار، عبدالستار روڈ، مشن روڈ، سٹلائٹ ٹاﺅن، پرنس روڈ، انسکمب روڈ، آغا سراج کمپلکس، موبائل مارکیٹ، ریگل پلازہ، میکانوجی روڈ، توغی روڈ اور جوائنٹ روڈ پر آگاہی مہم کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ پی ٹی سی ایل کی جدید مصنوعات 3۔ جی ایوونگل، 3۔ جی ایوونائیٹرو، 3۔ جی ایووائے فائے کلاﺅڈ سمیت وائر لیس براڈ بینڈ کی مصنوعات کوئٹہ کے شہریوں کے لئے گہری دلچسپی کا باعث بنیں۔ صارفین نے اس مہم میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں سروسز و مصنوعات کیلئے آرڈرز دیئے۔