پنجاب پراونشل بنک 31 جنوری تک 2 ارب 30 کروڑ کے قرضے تقسیم کرے گا

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک لمیٹڈ 31جنوری 2013ءتک فصل ربیع کےلئے چھوٹے کاشتکاروںمیں 2ارب30کروڑ روپے کے قرضہ جات تقسیم کرے گا تاکہ کاشتکار کھاد، بیج، کرم کش ادویات اور اپنی دیگر زرعی ضروریات پوری کرکے ملکی پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔ یہ بات کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر ارشد محمود نے بتائی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قرضہ جات کے اجراءاور وصولی کا ہدف مکمل کریں ۔