ملک میں رواں ہفتے ٹماٹر، گندم اور ایل پی جی سمیت بائیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

ملک میں رواں ہفتے ٹماٹر، گندم اور ایل پی جی سمیت بائیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر تین،بارہ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے بھی مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر تین،پینتیس ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر دو فیصد اور اس سے اوپر آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر ایک فیصد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر،ایل پی جی اور گندم سمیت بائیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ پیاز،چکن اور آلو سمیت پندرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم گوشت،نمک اور پٹرول سمیت سولہ اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں