مرکنٹائل ایکسچینج میں پونے چھ ارب سے زائد کا کاروبار

مرکنٹائل ایکسچینج میں پونے چھ ارب سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 23988 لاٹ کے سودے 5 ارب 83 کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 2 سو 21 روپے میں ہوئے خام تیل سونا، چاندی، چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چاول اور پام آئل کی قیمتوں میں کمی ہوئی مارکیٹ کے اختتام تک ایک بیرل خام تیل کی قیمت 87.97 ڈالر، چاندی 34.253 ڈالر اونس سونا اونس 1729.30 ڈالر، 10 گرام سونا کی قیمت 54267 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 64663 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3264 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4304 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.48 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3040 روپے پر بند ہوئی ۔