مال روڈ پر ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی کو یقینی بنایا جائے: ٹریڈرز ایسوسی ایشن

لاہور (کامرس رپورٹر) مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نعیم میر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ریلیاں اور جلوس مال روڈ پر دوبارہ آنا شروع ہوگئے، ضلعی انتظامیہ فوری اس کا نوٹس لے۔ اجلاس میں عبدالودود علوی، امتیاز احمد، فاروق آزاد، جاوید خان، حافظ عاصم، خواجہ خالد، حسان بلوچ، احمد رضا اور خالد محمود بٹ سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہمسجد شہداءکے سامنے قائم موٹر سائیکل پارکنگ سٹینڈ کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔