غربت اور جہالت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں: میاں جمیل

لاہور (پ ر) حکمران غربت‘ جہالت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی کنوینئر میاں میاں محمد جمیل نے ابوہریرہ شریعہ کالج میں گریجوایشن اور پوسٹ گریجوایشن کے طلبہ کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم عام کیا جائے اور تعلیم کو کاروبار بنانے کی بجائے ہر شہری کو مفت اور معیاری تعلیم کے حصول کیلئے یکساں مواقع قائم کئے جائیں۔ میاں جمیل نے مزید کہا کہ حکمران نعروں کی بجائے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم عام ہو گی تو جہالت اور توہم پرستی کا خاتمہ ہو گا۔