عدلیہ کے فیصلوں پر حکمرانوں اور شہریوں کا عملدرآمد نہ کرنا افسوسناک ہے: جاوید کمیانہ

لاہور (پ ر) جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین جاوید کمیانہ، وائس چیئرمین شریف سجاد بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ کا نعرہ لگانے والوں نے عدلیہ کے کسی احکامات پر عمل نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کرکے ثابت کر دیا کہ وہ بھی عدلیہ کے فیصلوں پر عمل نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ عالیہ کے فیصلوں پر حکمرانوں اور عام شہری کا عملدرآمد نہ کرنے کا افسوسناک ہیں۔