سٹاک مارکیٹوں میں تیزی ‘ مجموعی سرمایہ کاری ساڑھے 41 کھرب سے تجاوز کر گئی q

سٹاک مارکیٹوں میں تیزی ‘ مجموعی سرمایہ کاری ساڑھے 41 کھرب سے تجاوز کر گئی q

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتہ کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس46.78 پوائنٹس اضافے سے 16573.86 پرآگیا3کروڑ 28لاکھ 43ہزار80روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید بڑھ کر 41 کھرب 52ارب 5کروڑ 72لاکھ 17ہزار 534 روپے تجاوز کرگئی مجموعی سودوں میں31کروڑ 22لاکھ 58ہزار676 حصص کے سودوں میں نمایاں کاروبار رہا۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا ،مجموعی طور پر101کمپنیوں کا کاروبارہوا، 21 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ27کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا، ایل ایس ای 25 انڈیکس 26.63 پوائنٹس اضافہ سے 4185.35 پر بند وا۔ 58 لاکھ 72 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہو ا۔