اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت کم ہو کر 97.60روپے ہوگئی

اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت کم ہو کر 97.60روپے ہوگئی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرمیں کمی جبکہ یورو اوربرطانوی پاﺅنڈ میں اضافے کے باعث ڈالرکی قیمت 5پیسے کمی پر97.60روپے پرآگئی ہے جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید97.45روپے سے کم ہوکر 97.40 روپے اورقیمت فروخت 97.65روپے سے کم ہوکر97.60روپے پر بند رہی یورو اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمتوںمیں بالترتیب 40پیسے اور30پیسے اضافہ جاری رہا یورو کی قیمت خرید125.00روپے سے بڑھ کر 125.40روپے اورقیمت فروخت 125.00 روپے سے بڑھ کر 126.40 روپے کی بلند سطح پر بند رہا برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید154.50روپے سے بڑھ کر 154.80روپے اورقیمت فروخت 155.50 روپے سے بڑھ کر 155.80 روپے کی بلند سطح پر بند ہوگئی جبکہ موجودہ ہفتے کے اختتام قریب پرمقامی مارکیٹ میںڈ الر ودیگرکرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طورپرکمی کا رحجان رہا معاشی ماہرین کے مطابق اگر اب بھی ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کے مثبت اقدامات جاری رہے تو آئندہ دنوں ڈالرکی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگئی۔