کپاس کی فصل کو بارشوں کے نقصان سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کی ہدایت
لاہور (نیوز رپورٹر) رواں سال پنجاب میں 6.1 ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی جس سے تقریباً 10.5 ملین گانٹھ پیداوار حاصل ہوگی۔ محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی کہ کپاس کی فصل کو مون سون کی بارشوں کے دوران نقصان سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کریں۔ زرعی ماہرین کے مطابق جن کھیتوں میں بارش کا پانی کھڑا ہے اسے کسی خالی نچلے کھیت میں نکالنے کیلئے فوری اقدامات کریں یا اگر قریب کماد یا چارے کی فصل ہو تو پانی اُس کھیت میں ڈال دیں ۔