چند خاندانوںکے فائدے کے لئے سی این جی کو ختم کیا جا رہا ہے: غیاث پراچہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ چند خاندانوں کوفائدہ پہنچانے کیلئے سی این جی کو ختم کیا جارہا ہے جس سے ملک میں ہیلتھ بجٹ، زرمبادلہ اور امپورٹ بل پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا شہید بینظیر بھٹو نے سی این جی بسیں چلانے کے منصوبے کا افتتاح نہیں کیا تھا؟ کیا ان لوگوں کی عقل شہید وژنری رہنما سے زیادہ دور فہم ہے؟ ۔