وزیراعلی واپڈا کی املاک کاتحفظ یقینی بنائیں:خورشید احمد

لاہور (پ ر) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین سی بی اے کے زیراہتمام بختیار لیبر ہال میں اجلاس میں لاقانونیت کے مرتکب افراد کو متنبہ کیا گیا کہ اگر انہوں نے قومی املاک کی توڑ پھوڑ بند نہ کی تو عملہ بجلی بند کرنے پر مجبور ہو گا ۔ دریں اثنا خورشید احمد نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی کی سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ قوم کا کروڑوں روپے کا نقصان سرکاری ریکارڈ تباہ ہونے سے بچ سکے۔