لاہور ‘ کراچی کی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ سرمایہ کاری 37 کھرب ‘24 ارب سے بڑھ گئی

لاہور ‘ کراچی کی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ سرمایہ کاری 37 کھرب ‘24 ارب سے بڑھ گئی

لاہور +کراچی (کامرس رپورٹر+این این آئی) سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز زبردست تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق ایل ایس ای میں 84 کمپنیوں کے 21 لاکھ 98 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔ دریں اثنا کے ایس ای میںسرمایہ کاری مالیت میں 17 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، 100کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جس سے سرمایہ کاری کی کل مالیت بڑھ کر 37 کھرب 24 ارب 34 کروڑ 6 لاکھ 13 ہزار 685 روپے ہو گئی۔