بھارتی حکومت نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی باضابطہ اجازت دے دی

خبریں ماخذ  |  کامرس رپورٹر
بھارتی حکومت نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی باضابطہ اجازت دے دی

بھارتی میڈیا کےمطابق حکومت نےیہ اجازت پاکستان اور بھارت کےدرمیان اعتماد سازی کےعمل کو فروغ دینے کیلئے دی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد پاکستانی شہری اور کمپنیاں بھارت میں سرمایہ کاری کرسکیں گے تاہم دفاع، ایٹمی توانائی اور خلائی منصوبوں میں پاکستانی سرمایہ کار انویسٹمنٹ نہیں کرسکیں گے۔ گذشتہ سال بھارتی وزیرتجارت نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دیگرمعاملات پر سردمہری رہی ہے۔ جس کے باعث دونوں ممالک میں تجارتی روابط بھی فروغ نہیں پاسکے ہیں۔