اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حسب روایت رواں سال بھی عید الفطرکے موقع پرنئے کرنسی نوٹ جاری کردئیے.

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حسب روایت رواں سال بھی عید الفطرکے موقع پرنئے کرنسی نوٹ جاری کردئیے.

نئے کرنسی نوٹوں میں دس، بیس، پچاس اورسو روپے سمیت دیگرمالیتوں کے کرنسی نوٹ شامل ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہرسال رمضان المبارک کے دوران اربوں روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرتاہے جبکہ اسٹیٹ بینک ، نیشنل بینک سمیت دیگر شیڈولڈ بینکوں کو واضح ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ وہ اپنے کھاتہ داروں اورسرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی نئے کرنسی نوٹ جاری کریں۔ عوام مرکزی بينک اورکمرشل بينکوں سے نئے نوٹ آج سے حاصل کرسکيں گے.