پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مایوس کیا

صحافی  |  وقار ملک
پاکستانی کرکٹ ٹیم  نے مایوس کیا

دنیا کا سب سے بڑا میچ دیکھنے کے لئے پاکستان سمیت یورپ و برطانیہ میں بھی جوش، ولولہ دیکھنے کو ملا کوونٹری بھی پاکستانیوں و کشمیریوں نے پروگرامات کا انعقاد کر رکھاتھا۔ رات ساڑھے تین بجے تاش کے پتوں پر چائے اور سموسوں کے ساتھ میچ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا کوونٹری میں ایک بڑی محفل سجائی گئی ۔جو سعید احمد کرمانی نے منعقد کی تھی جس میں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے ملکر رات 1 بجے سے صبح تک محفل سجائی رکھی اس محفل چائے سموسوں کادور چلتا رہا، بالآخر صبح سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی سب شرکاءکے چہروں پر مایوسی چھاگئی اور پاکستان کی شکست پر سخت افسوس کا اظہار کیاگیا۔سعید احمد کرمانی، سعید اسماعیل شاہ، سعید اعجاز، محمد ندیم، سعید ابراہیم شاہ نے کہا کہ سلیکشن ٹیم کو فوری برخاست کر کے ان کی انکوائری کرائی جائے کیونکہ انہوں نے پورے پاکستان کو مایوس کیا ہے پاکستان کے وقار کو سبوتاژ کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستانی ٹیم کو دیکھ کر اندازہ ہو گیا تھا کہ پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کی مینجمنٹ کو اندازہ کیوں نہ ہوسکاحکومت کرکٹ مینجمنٹ کو فوری معطل کر کے ان کا احتساب کرے تاکہ بار بار مایوسی سے بچا جاسکے۔