پیپلز پارٹی بیلجیئم کا اہم اجلاس، جماعت کی تنظیم سازی کا جائزہ لیا گیا

برسلز (نمائندہ فیملی میگزین) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر بابر علی آزاد منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سردار محمد جاوید سرور نے کیا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم کی تنظیم سازی، رکنیت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور پاکستان کی مجموعی صورتحال پر غور وغوض کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم کے صدر بابر علی آزاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوان قیادت کا میدان کار زار میں پورا پورا ساتھ دیں گے ہمارا مقصد پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے۔ سینئر نائب صدر ملک اخلاق اعوان، حاجی نذیر احمد، ساجد مقصود، مقصود چوہان، غضنفر محمود چوہان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پاکستان پریس کلب بیلجیئم کے صدر عظیم ڈار جنرل سیکرٹری جمید باجوہ، سردار محمد جاوید سرور، محمد اقبال، خواجہ ظفر اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔