شاہ غلام قادر کی والدہ کی وفات پر تعزےت

برسلز (پ ر) آزاد کشمےر کی قانون ساز اسمبلی کے سابق سپےکر شاہ غلام قادر کی والدہ گزشتہ دنوں انتقال کرگئےں بےرون ملک مقےم کشمےری کمےونٹی نے ان کی وفات پر نہ صرف تعزےت کا اظہار کےا بلکہ مرحومہ کے اےصال ثواب کے لئے دعائےہ اجتماع بھی ہوا۔ کشمیر سنٹر ای یو برسلز کے چیئرمین بیرسٹر عبدالمجید نے سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے ساتھ ان کی والدہ کی وفات پر ٹیلی فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پریس کلب بیلجیئم کے صدر عظیم ڈار سیکرٹری جنرل سردار محمد جاوید سرور نائب صدر سید سعید احمد نے شاہ غلام قادر سے اُن کی والدہ کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ مسلم لیگ ن بیلجیئم کے صدر حاجی پرویز سینئر نائب صدر حاجی ظہیر شیخ، نائب صدر غیاث الدین بھٹی ، شیخ سعید، فنانس سیکرٹری آصف جمیل اور یوتھ ونگ کے صدر مہر صفدر علی نے وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک خصوصی نشست میں مرحومہ کے لئے دعا اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی۔