ممبئی پولیس نے حملوں کی رپورٹ مکمل کی نہ انٹرپول کو فراہم کی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے ممبئی حملوں کے بارے میں انٹرپول کو تاحال اطلاعات فراہم نہیں کیں‘ ممبئی پولیس کے ایک سینئر آفیسر بشمول جوائنٹ کمشنر راکیش ماریا اور کمشنر حسن غفور نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں سے متعلق رپورٹ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو بھجوا دی گئی ہے جو اسے انٹرپول کو فراہم کرے گی۔ تاہم سی بی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ممبئی پولیس سے تاحال کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ ادھر میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ممبئی پولیس دہشت گردی کے واقعات کی انکوائری مکمل کرنے کے قابل ہی نہیں۔ اسی طرح عدالت میں قانونی چارہ جوئی شروع کرنے کے لئے چارج شیٹ بھی ابھی تک ادھوری پڑی ہے۔