حکومت صرف ایوان صدر میں نظر آتی ہے اور کہیں وجود نہیں: حمید گل

حکومت صرف ایوان صدر میں نظر آتی ہے اور کہیں وجود نہیں: حمید گل

لاہور (این این آئی) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ حکومت معزول ججوں کو بحال کرے اور کوئی ایسا اقدام نہ کرے جس سے آمریت کو دوبارہ شب خون مارنے کا موقع ملے‘ حکومت صرف ایوان صدر میں نظر آتی ہے اسکے علاوہ ملک میں اسکا کہیں وجود نہیں‘ سوات میں بھارت کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شریعت کا نعرہ لگاکر اسے بدنام کر رہے ہیں‘ اوباما کے آنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی انکے وزیروں مشیروں میں اکثریت یہودی اور یہودی نواز ہیں۔ امریکہ صرف اپنے مفادات کو عزیز سمجھتا ہے اسی لئے اوباما کے آنے کے بعد بھی پاکستان میں ڈرون حملے جاری ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اب تبدیلی آئے گی تو اسکی غلط فہمی ہے۔ دو نومبر کے پرویز مشرف کے غیرآئینی اقدامات کو ختم کرکے ججز کو بحال کر دیا جائے تو لانگ مارچ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔