بھارت: گاندھی کے مجسمہ کو نا معلوم افراد نے توڑ ڈالا

بھارت:  گاندھی کے مجسمہ کو  نا معلوم افراد نے توڑ ڈالا

کانپور (آن لائن) بھار ت میں گاندھی کی برسی کے موقع پر نیشنل پارک کانپور میں نا معلوم افراد نے گاندھی کے مجسمہ کو توڑ ڈالا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس آفیسر سرینداراتیوار نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز نیشنل پارک کانپور میں گاندھی کا مجسمہ ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ جس کے بعد علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا معلوم افراد کے خلاف پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔