میری انتظامیہ کو عراق اور افغانستان کے بارے میں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ بارک اوباما

میری انتظامیہ کو عراق اور افغانستان کے بارے میں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ بارک اوباما

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کو عراق اور افغانستان کے بارے میں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو امریکی محکمہ دفاع کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سدر بارک اوباما کو عراق اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہیں عراق سے فوج کے انخلاء سے متعلق ان کے اعلان پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ صدر بارک اوباما نے اعلیٰ فوجی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والی انتہا پسند تنظیموں کا تعاقب کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہر صورت میں ملک کا تحفظ کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے عراق اور افغانستان کے بارے میں اپنی حکمت عملی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔