رمضان میں روزے رکھنا پسند ہے چاہتا ہوں بچے بھی ایسا کریں دین اسلام کو سمجھیں: شاہ رخ خان
ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی فلموں کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ رمضان میں روزہ رکھنا پسند کرتے ہیں، انکی خواہش ہوتی ہے کہ انکے بچے بھی روزہ رکھیں۔ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جتنے روزے رکھ سکوں رکھوں۔ مصروف شیڈول، سفر یا علاج کی وجہ سے پورے روزے نہیں رکھ پاتا جس کا مجھے افسوس رہتا ہے۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے بچے بھی روزہ رکھیں تاکہ وہ بھی دین اسلام جس میں وحدت، قربانی ، امن اور محبت کا پیغام دیا گیا ہے وہ اسے حقیقی طور پر سمجھیں۔