گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی افسروں کو 15 دسمبر تک اثاثے ظاہر کرنیکی ہدایت


لاہور (رپورٹ: جاوید یوسف) وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں میں تعینات وفاقی محکموں کے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات 15 دسمبر تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردیں۔ افسروں کو اپنے اثاثوں کے پرفارموں میں اپنی بیگمات اور بچوں کے نام اثاثے بھی بتانے ہوں گے۔ 15 دسمبر تک اثاثوں کی تفصیلات نہ بھیجنے والے افسروں کو انکے خلاف کارروائی کیلئے اظہار وجوہ کے نوٹس بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا۔ بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری افسروں کو ہر سال اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے مگر افسروں کی بڑی تعداد ان ہدایات پر عمل نہیں کرتی۔



دیگر خبریں

پرنٹ لا ئن

پرنٹ لا ئن

17 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017