ڈاکوﺅں نے ایک بھائی قتل دوسرے کو زخمی کر دیا متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم


لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فون، قیمتی سامان، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ جبکہ ڈیفنس میں ڈاکوﺅں نے ایک بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے شہزاد کی کار سوار فیملی سے گن پوائنٹ پر 8لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل چھین لئے۔ ٹاﺅن شپ میں ڈاکوﺅں نے ارشاد کے گھر سے زیورات و نقدی، گرین ٹاﺅن میں 6لاکھ، زیورات، نقدی، سندر میں خدا بخش کے گھر 5لاکھ زیورات، غازی آباد میں اشرف، ساندہ میں عمران کے گھر 4، 4لاکھ، اقبال ٹاﺅن میں شبیر کے گھر 3لاکھ، شیرا کوٹ میں نوید، شاہدرہ ٹاﺅن میں محبوب کی فیملی سے 3، 3 لاکھ، باٹا پور میں خرم کی فیملی سے 2لاکھ، بادامی باغ میں طاہر کی لوئے فیکٹری سے 2لاکھ روپے لوٹ لئے۔ مذکورہ تمام افراد موبائلوں سے بھی محروم ہو گئے۔ مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں نے عمیر سے موٹر سائیکل، 25ہزار، عابد سے موٹر سائیکل، 12ہزار اکرم سے موٹر سائیکل، 10ہزار، نواب ٹاﺅن میں مظہر سے موٹر سائیکل، 3ہزار، رضوان سے ایک لاکھ روپے، توصیف سے لیپ ٹاپ، 50ہزار، طارق سے 60ہزار، حبیب سے 45ہزار چھین لئے جبکہ تمام افراد موبائل فونز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ جنوبی چھاﺅنی میں توحید، ڈیفنس میں رضوان، غالب مارکیٹ میں آفتاب، ستوکتلہ میں منظر کی گاڑیوں جبکہ سحر، محسن، شاکر، ثاقب، الیاس، اور ساجد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ جبکہ تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں 4موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر دو بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ارشاد موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی شہزاد شدی زخمی ہو گیا۔ ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ زخمی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔