پاکستان سے سےمنٹ کی درآمد مشروط، ہر کمپنی کو بنک گارنٹی دینا ہوگی: بھارت


لاہور (نوائے وقت نیوز) بھارت نے پاکستان سے سیمنٹ کی درآمد پر شرط عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو سیمنٹ فراہم کرنیوالی ہر کمپنی کو ایک بنک گارنٹی دینا ہوگی۔ بھارت نے بنک گارنٹی کی مالیت 10 ہزار ڈالر مقرر کی ہے۔ واہگہ سے سیمنٹ کے 3 سے 4 ٹرک روزانہ بھارت جا رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں ٹرک سرحد پار جانے کی اجازت ملنے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔