پاکستان زندگی گزارنے کیلئے اچھا ملک نہیں، عالمی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ


اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) پاکستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی مرتب کردہ فہرست میں پاکستان کو 80 ممالک کی لسٹ میں 75 واں نمبر دیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2013ءمیں جنم لینے والے بچے بدقسمتی کی انتہا کو پہنچیں گے کہ وہ ایک ایسے ملک میں آنکھ کھول رہے ہیں جہاں زندگی گزارنا انتہائی ناممکن ہے۔ قازقستان کا نمبر 74 جبکہ انگولا کا نمبر 76 ہے بنگلہ دیش کو 77ویں پوزیشن دی گئی۔ افغانستان لسٹ میں شامل ہی نہیں بھارت 66 ویں نمبر پر ہے۔ امریکہ 16 ویں جبکہ سوئٹزرلینڈ زندگی گزارنے کیلئے بہترین ملک ہے۔