نجی ٹی وی کے اینکر، سینئر صحافی حامد میر کی گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد برآمد


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سےنئر صحافی اور اےک نجی ٹی وی کے اےنکر پرسن حامد مےرکی گاڑی مےں دھماکہ خےز مواد نصب کرنے کی اطلاع پر پولےس اور انتظامےہ مےں کھلبلی مچ گئی۔ حامد مےر نے گذشتہ روز پولےس کنٹرول اسلام آباد اور تھانہ گولڑہ کے علاوہ اعلیٰ حکام کو فون پر اطلاع دی کہ ان کے گھر مےں ان کی گاڑی مےں دھماکہ خےز مواد موجود ہے جس پر اےس پی صدر زون ساجد کےانی اور انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ جمےل ہاشمی جائے وقوعہ پہنچے جبکہ تھانہ گولڑہ کی نفری بھی وہاں پہنچ گئی اور گاڑی کی سےٹ کے نےچے نصب دھماکہ خےز مواد بم ڈسپوزل سکواڈ نے نکال کر ناکارہ بنا دےا جبکہ دھماکہ خےز مواد کے نمونے قبضے مےں لے کر کےمےائی تجزےہ کے لئے لےبارٹری بھجوا دئیے۔ آئی جی اسلام آباد بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ پولےس کے مطابق ےہ بم UNACTIVATED تھا۔ اےس پی صدر زون نے نوائے وقت کو بتاےا ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔