نارنگ منڈی: محنت کش کی 2بچیاں نہر میں ڈوبگئیں


نارنگ منڈی + فیروزوالا (نامہ نگاران) نواحی سرحدی گاﺅں دودھے میں محنت کش عبدالستار کی دو کمسن بیٹیاں بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالستار کی بیوی گاﺅں کے قریب بی آر بی نہر پر کپڑے دھونے کے لئے گئی تو دونوں معصوم بچیاں بھی ماں کی مدد کے لئے ساتھ آ گئیں۔ اس اثناءمیں 6سالہ زینب کا دوپٹہ ہوا کے باعث اڑتا ہوا نہر میں جا گرا۔ بچی اپنا دوپٹہ پکڑنے کے لئے آگے بڑھی تو نہر میں جا گری۔ اس دوران بڑی بہن 10سالہ افشا اس کو بچانے کے لئے چیخ و پکار کرتی ہوئی دوڑ کر آگے بڑھی تو نہر کی تند و تیز بے رحم لہروں نے دوسری بہن کو بھی نگل لیا۔ ماں اچانک اپنی دونوں بیٹیوں کو ڈوبتا ہوا دیکھ کر غش کھا کر کنارے جا گری لوگوں نے دوڑ کر اسے بچایا تاہم دونوں بیٹیوں کی نعشیں تاحال نہیں مل سکیں۔ غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ واقعہ کے باعث گاﺅں میں صف ماتم بچھ گئی۔ بدنصیب باپ حواس کھو بیٹھا۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017