ممکنہ دہشت گردی: پولنگ سٹیشنوں کے اندر بھی فوج متعین ہونی چاہئے: خورشید شاہ


سکھر (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے الیکشن میں فوجی جوانوں کو پولنگ سٹیشن کے اندر بھی تعینات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ہوسکتا ہے فوج یہ تجویز نہ مانے۔خورشید شاہ نے یہ بات تعلیمی بورڈ سکھر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کو الیکشن کے دوران امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کےلئے کہا جائے تو شاید حکومت کی بات نہ مانے۔ مگر نگران حکومت کے سامنے تمام جماعتوں کو الیکشن محفوظ بنانے سے متعلق تجاویز ماننا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کے دوران موبائل فون سروس معطل کی گئی تو الیکشن مہم متاثر ہوگی۔