لاہور سمیت مختلف شہروں سے خاتون سمیت35 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کئے گئے: آئی جی پولیس


لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولےس محمد حبےب الرحمان نے کہا ہے کہ تمام انٹےلی جنس اداروں کے بھرپور تعاون کے ساتھ پنجاب پولےس نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محرم کے جلوسوں اور مجالس کو نہ صرف دہشت گردی کا نشانہ بننے سے روکا بلکہ صوبے کو بڑی تباہی سے بھی بچاےا۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو ناکام بنا تے ہوئے لاہور، گجرات ، فےصل آباد، سرگودھا، وہاڑی ، لےہ اور ملتان سے اےک خاتون سمےت35 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کےا گےا۔ ان خےالات کا انہوں نے گزشتہ روز پولےس کلب لاہور مےں پرےس کانفرنس کر تے ہوئے کےا۔ اس موقع پرسی سی پی او لاہور محمداسلم ترےن، ڈی آئی جی آپرےشنزلاہور محمد طاہررائے،ڈی آئی جی انوسٹی گےشن چوہدری شفےق احمداور اےس پی سی آئی اے عمر ورک بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب نے بتاےا کہ صوبے مےں تقرےباََ کل 37ہزار2سو49مجالس منعقد ہوئےںاور 9 ہزار 1 سو 36 جلوس نکالے گئے ۔جن کی سکےورٹی کے لئے 1لاکھ18ہزار3سو8افسران اور پولےس اہلکاروں نے ڈےوٹی ادا کی۔ جن مےں پولےس فورس کے 78 ہزار 9 سو 30، اےلےٹ پولےس فورس کے 8ہزار7سو80 ، پولیس رضا کار 17 ہزار 8 سو 8 جبکہ سپےشل پولےس کے 12ہزار7سو90 افسران و اہلکار شامل تھے۔اسی طرح کسی بھی اےمرجنسی سے نمٹنے کے لئے آرمی کے 69 اور رےنجرز کے35دستوں کو سٹےنڈ بائی رکھا گےا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولےس نے لاہور سے3، گجرات سے 2،فےصل آباد سے 4، سرگودھا سے 6،وہاڑی سے 1، لےہ سے 9اور ملتان سے10دہشت گردوں کو گرفتار کےا۔ سرگودھا سے گرفتار کےے گئے مشتبہ افراد کا تعلق باجوڑ اور خےبر اےجنسی سے ہے جو امام بارگاہ کے قرےب رہائش پذےر تھے اور محرم کے جلوس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔اسی طرح فےصل آباد سے گرفتار 4افراد مےں اےک خاتون بھی شامل ہے ان مےں سے اےک پولےس ےونےفارم مےں تھا اورانہوں نے تھانہ بلوچنی کی حدود مےں مجلس عزاءاور جلوس کو نشانہ بنانا تھا۔ مےں پنجاب پولےس کے افسر سے لے کر اہلکار تک فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو سلام پےش کرتا ہوں۔ صحافےوں کے سوالات کے جواب دےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی سی بی نے ان سے ٹی20کرکٹ مےچز کی سکےورٹی کے حوالے سے رابطہ نہےں کےا۔ جب درخواست کی جائے گی تو بھرپور سکےورٹی فراہم کرےنگے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ کھانسی کا شربت بنانے والی فےکٹری کا مالک فرار ہو گےا ہے۔ شاہدرہ میں مےڈےکل سٹور کے گرفتار مالک اور ملازمےن سے تفتےش جاری ہے۔