لاہور اور گردنواح میں 36 گھنٹے کیلئے سوئی گیس کی فراہمی معطل‘ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا


لاہور (آن لائن+ نوائے وقت نیوز) لاہور میں سی این جی 72 گھنٹے جبکہ گھریلو گیس 36 گھنٹے کےلئے بند کردی گئی۔گھریلو گیس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں سوئی سدرن کے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق سی این جی سٹیشن پیر سے تین روز تک کیلئے بند کر دیئے گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں شیڈول سے کئی گھنٹے پہلے متعدد سی این جی سٹیشن بند کر دئیے گئے۔ سوئی ناردرن کے ترجمان نے بتایا کہ صارفین کو گیس فراہمی بڑھانے کیلئے 24 انچ قطر کی مین لائن پر جوڑ لگایا جارہا ہے جس کے باعث گیس سپلائی معطل کرنا پڑرہی ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق 24 انچ قطر کی لائن کو سسٹم سے جوڑا جارہا ہے اس لئے لاہور کے بیشترعلاقوں میں گیس فراہمی گزشتہ روز کی صبح 9 بجے سے اگلے 36 گھنٹے تک معطل رہے گی۔ لاہور کینٹ ،ٹاو¿ن شپ ،فیروز پور روڈ ،ماڈل ٹاو¿ن ،گلبرگ ایریا ،ہربنس پورہ ،بیدیا ں روڈ ،چونگی امرسدھو، سبزہ زار ، ملتان روڈ اور دیگر کئی علاقوں میں گیس بند کردی گئی۔ لاہور کے علاوہ ضلع قصور ،دیپالپور ،مصطفی آباد ،سوئے آصل ، راجہ جنگ ،جمن گاو¿ں ،بدو ملی، پانڈو کے اورلدھے کے میں بھی گیس بند کی گئی۔