شہبازشریف ”انفارمیشن ٹیکنالوجی“ کو فروغ دےنے والے واحد وزیر اعلیٰ ہےں: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین


لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گزشتہ روز نئے پوسٹ گریجوایٹ بلاک کی افتتاحی تقریب کے لئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پہنچے تو ہزاروں طالبات نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ طالبات نے وزیراعلی کو اپنے درمیان دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کو دیکھ کر جو ش وخروش سے ہاتھ ہلائے۔ وزیراعلیٰ بھی طالبات کے پر جوش نعروں پر ہاتھ ہلاکر جواب دےتے رہے۔ طالبات کی بڑی تعدا د نے وزیراعلیٰ سے آٹو گراف لئے اور موبائل سے ان کی تصاویر بھی بنائیں۔ مختلف سیکشنز کے دورہ کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعلی کو ٹرے پیش کی جس پر وزیراعلی نے ازراہ تفنن کہا میں اس ٹرے میں انڈے بھی رکھ سکتا ہوںجس پر اساتذہ اور طالبات مسکرا دیں۔ جب وزیراعلی نے طالبات سے پوچھا کن کن کو لیپ ٹاپ ملے ہیںتو تمام طالبات نے ہاتھ کھڑے کر دئےے اور کہاکہ آپ کے لیپ ٹاپ پروگرام نے نوجوانوں کے دل جیت لےے ہیں اور لیپ ٹاپ کے ذرےعے ہم کو جدید ٹیکنالوجی تک حصول میں بے حد آسانی پید ا ہوئی ہے آ پ کا ےہ اقدام شاندار اور مثالی ہے اور تاریخ آپ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دےنے والے وزیراعلی کے طور پر ہمیشہ یادرکھے گی۔ طالبات نے وزیراعلی کو ان کے تعلیم کے فروغ کے وژن پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ محمد شہبازشریف نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے عملی اقدامات کئے ہیں جو ثابت کر تے ہےں شہبازشریف نہ صرف پنجاب کے وزیراعلی ہیں بلکہ وہ نوجوانوں کے بھی پسندیدہ لیڈر ہیں۔