روسی فنکار نے رہائشی عمارت کو آرٹ گیلری میں تبدیل کر دیا


ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) اپنے گھر کی دیواروں کو تصاویر یا وال پیپر سے تو اکثر لوگ سجاتے ہیں تاہم ایک روسی شخص نے ایک رہائشی عمارت کو ہی آرٹ گیلری میں تبدیل کر دیا ہے۔ روسی شہر ماسکو سے تعلق رکھنے والے اس آرٹیسٹ نے فلیٹس کے اندرونی اور بیرونی درو دیوار پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دروازوں‘ لفٹس‘ سیڑھیوں اور چھتوں پر دلچسپ نقش و نگاری کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔ آرٹسٹ نے عمارت کو خوبصورت رنگوں سے پینٹ کرکے اس پر تصویریں بنا کر کسی فن پارے کی طرح سجا دیا ہے۔ جو انتہائی دیدہ زیب اور دلکش نظر آرہی ہے۔