دہشت گرد حرکتیں چھوڑ دیں معافی پر تیار ہیں‘ رحمن ملک‘ پیشکش مسترد کرتے ہیں : ترجمان تحریک طالبان پاکستان


اسلام آباد(آن لائن + اے پی اے) وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے طالبان کو جو لوگ استعمال کر رہے ہیں، وہی لوگ انہیں مارینگے۔ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینگے۔گرفتاردہشت گرد عطاء اللہ نے بتایا ہے وہ کراچی میں دھماکہ کرنا چاہتا تھا۔ عطاء اللہ کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ امن برقرار رکھنے کے حوالے سے سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پوری قوم کے اتحاد نے دہشت گردوں کو ناکام بنا دیا، دہشتگرد اپنی حرکتیں چھوڑدیں تو انہیں معافی دینے کوتیار ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا حالیہ دہشت گردی میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے۔ ہلاک ہونیوالا دہشت گرد گل محمد محسود منگھوپیر کا رہنے والا تھا۔ طالبان نے دہشت گردی کے فرنچائز بنا دیئے ہیں۔گل محمد کا تعلق طالبان کے شیر خان گروپ سے تھا۔ پری پیڈ سم رکھنے والے 30نومبر تک دوبارہ سم رجسٹرڈ کرائیں۔ ہمیں ملکر دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔ جانتے ہیں دہشت گردوں کواسلحہ اوررقم کہاں سے ملتی ہے، بیت اللہ محسود نے بے نظیر کو شہید کیا، بعد میں خود بھی مارا گیا۔حکیم اللہ محسود کو بھی خبردار کرتا ہوں وہ مارے جانے کے قریب ہے۔ تعاون کرنے پر موبائل فون کمپنیوں کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے یکم دسمبر سے ایک نام پر نکلوائی گئی کئی کئی سمیں بند کر نے کا عندیہ دیا اس لئے موبائل صارفےن30 نومبر تک سموں کی تصدےق کرا لےں۔ انہوں نے کہا کراچی میں دہشت گردوں نے ہزاروں جانیں لینے کا منصو بہ بنایا تھا جس کے لئے پہلی بار انتہائی تباہ کن مواد تیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا محر م الحرام میں مجموعی طو ر پر امن کا کر یڈٹ اپنے مخا لفین کو بھی دیا ۔وزیر داخلہ نے فر ض شناسی کامظا ہرہ کر کے دہشت گر دی کے منصو بے نا کام بنانے والے اہلکاروں کو ایوا ر ڈ دینے کا اعلان کیا۔ اے پی اے کے مطابق رحمان ملک نے کہا ’حکیم اللہ محسود کو ایک بار پھر کہتا ہوں توبہ کرلے۔ میں ولی الرحمان، عصمت اللہ معاویہ اور کمانڈر نذیر کو بھی یہ پیغام دیتا ہوں۔ ہم آپ سب کو جانتے ہیں۔ آپ کو اسلحہ کہاں سے ملتا ہے وہ بھی جانتے ہیں اور کن بلوں میں رات گزار کر آگے کہاں جاتے ہو۔رحمان ملک نے کالعدم تنظیموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جو تنظیمیں کالعدم قرار دی جا چکی ہیں ان کو میں بلاو¿ں گا اور ان کے کیسز پر نظرثانی کی جائے گی۔میں یہ جاننے کی کوشش کروں گا کون کون سی تنظیمیں ایسی ہیں جنہوں نے دہشت گردی چھوڑ دی ہے۔ اور جن تنظیموں نے دہشت گردی نہیں چھوڑی ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا دہشت گردوں کی دھمکیوں سے نہیں ڈروں گا میرے خون کا آخری قطرہ پاکستانی عوام کے لئے ہے۔ بینظیر بھٹو قتل کیس کے حوالے سے سوال پر رحمان ملک نے کہا تفتیش مکمل اور چالان پیش کردیا ہے۔گواہان عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ ایک سو پینتیس سے زیادہ گواہان ہیں اور ابھی تک پچیس گواہان نے بیان دئیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا وکیل استغاثہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو حکم دیا جائے اس کیس کی سماعت روزانہ کی جائے۔انہوں نے کہا تفتیشی رپورٹ کو منظرِ عام پر نہیں لا سکتے لیکن عدالت اجازت دے تو ایسا کیا جا سکتا ہے۔تاہم انہوں نے سیکرٹری داخلہ سے کہا میڈیا کے لیے ایک بریفنگ کا انتظام کریں جس میں تمام پس منظر پر بریفنگ دی جائے گی اگر میڈیا وعدہ کرے اس کو شائع نہیں کریں گے۔
پشاور (آن لائن) تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے حکومت کی طرف سے امن مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر داخلہ رحمن ملک کی طرف سے امن مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا رحمن ملک غیر ملکی ایجنٹ ہیں اور انہیں طالبان کو معافی دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا ان کی تنظیم غیر ملکی فوجوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ملک بنایا جائے گا۔



دیگر خبریں

پرنٹ لا ئن

پرنٹ لا ئن

17 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017