جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی کی بریت درخواست خارج


راولپنڈی (آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سید معروف احمد علی نے جعلی ڈگری کیس میں گوجر خان سے مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 78 اور 82 کے تحت فرد جرم عائد کر دی، ملزم شوکت عزیز بھٹی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کیا، فاضل عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت بھی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر کنفرم کر دی۔ پیر کے روز الیکشن کمشن کی طرف سے دائر استغاثے کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم شوکت عزیز بھٹی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ الیکشن کمشن کے وکیل راجہ شجاع الرحمن نے م¶قف اختیار کیا ملزم کی طرف سے دائر بریت کی سماعت ناقابل سماعت ہے کیونکہ ملزم نے الیکشن کے وقت جو ڈگری جمع کرائی اس ڈگری کی تصدیق کرائی گئی ملزم اپنی ڈگری کی شناخت بھی کر چکا ہے اور جب فرد جرم عائد ہونے والی ہے تو ایسے موقع پر ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے، فاضل عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سماعت یکم دسمبر کیلئے ملتوی کر دی۔ اگلی تاریخ پر گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017