بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 56ویں برسی آج منائی جائے گی


لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنما، شاعر، ادیب اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی حان کی 56ویں برسی آج بروز (منگل) ملک بھر میں عزت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ دن کا آغاز کرم آباد (وزیرآباد) میں مولانا کے مزار پر قرآن خوانی اور دعا سے ہو گا۔ تحریک آزادی کے نامور لیڈر مولانا ظفر علی خان نے ملک و ملت کی خاطر اپنی زندگی کا بڑا حصہ انگریز راج کے دوران قید و بند کی صعوبتوں میں گزارا۔ وہ عظیم نعت گو شاعر اور باکمال مترجم اور ادیب تھے۔