ایفی ڈرین کوٹہ کیس : اے این ایف نے موسی گیلانی اور مخدوم شہاب کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی


اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزمان موسی گیلانی اورمخدوم شہاب الدین کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزمان موسی گیلانی اورمخدوم شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔ اے این ایف نے موقف اختیارکیا ہے کہ ایفی ڈرین کیس میں مخدوم شہاب الدین اورموسی گیلانی کا کردارانتہائی اہم ہے۔سپریم کورٹ اپنے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا حکم صادرکرے۔ سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسی گیلانی اورمخدوم شہاب الدین کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔