ارسلان افتخار کیس: احمد خلیل کو بیان جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت


اسلام آباد (وقت نیوز) ارسلان افتخار کیس میں احمد خلیل کو تحریری بیان جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت مل گئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مہلت سڈل کمشن نے دی ہے۔ احمد خلیل نے مصروفیت کے باعث بیان تیار نہ ہونے پر مہلت طلب کی تھی۔