سپریم کورٹ ملک اور معیشت کو بچانے کیلئے خود حکومت سنبھال لے : مبشر حسن

لاہور (ریڈیو مانیٹرنگ) سابق وزیر خزانہ اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے رہنما ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ملک اور معیشت کو بچانے کیلئے خود حکومت سنبھال لے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ بیرون ملک منتقل ہونے سے معیشت تباہی کا شکار ہے۔ سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے کر کرپشن کے ملزموں کیخلاف کارروائی عمل میں لائے اور ملک میں مڈٹرم انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکومت سے بہت زیادہ توقعات تھیں لیکن موجودہ حکومت بھی آمرانہ دور کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔