این آر او فہرست سے حسین حقانی کا نام خارج کرنے کی درخواست سماعت ایک ہفتے تک ملتوی

راولپنڈی (ریڈیو نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کا نام این آر او کی فہرست سے خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔ حسین حقانی کے وکیل امجد اقبال قریشی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حسین حقانی کا پاور آف اٹارنی حاصل کرکے ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔