نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”پاکستان پائندہ باد کانفرنس“ 2 جولائی کو ہو گی

لاہور (خبر نگار خصوصی) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”پاکستان پائندہ باد کانفرنس“ 2 جولائی کو الحمرا ہال شاہراہ قائداعظم لاہور میں دن 10 بجے منعقد ہو گی‘ ٹرسٹ کے اعلامیہ کے مطابق موجودہ حالات میں کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اپنوں اور غیروں پر واضح کرنا ہے کہ پاکستان ایک ایسی ریاست ہے جو انتہائی مضبوط نظریاتی اور تمدنی بنیادوں پر قائم ہے‘ جس نے خطرناک ترین طوفانوں کے منہ پھیرے ہیں‘ موجودہ بحرانوں کے باوجود جواں ہمت ہے اور اکیسویں صدی میں عالمی امن و خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ انشاءاللہ اس کے خلاف دشمنان دین‘ وطن کی مذموم سازشیں ناکام ہوں گی اور یہ ایشیا کی عظیم ترین قوم بن کر ابھرے گی‘ کانفرنس میں ملک بھر سے نمائندہ وفود‘ کارکنان تحریک پاکستان‘ دانشور‘ اساتذہ کرام‘ طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شرکت کریں گے۔
کانفرنس