متحدہ نے شکست کا یقین ہونے پر انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم کیو ایم نے بدامنی کا نشانہ بننے والی کراچی کی دو نشستوں اور صوبہ خیبر پی کے کی ایک نشست پر عدالتی حکم کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے الیکشن ملتوی ہونے کے بعد پورے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق شکست کے یقین پر متحدہ نے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔ کراچی کی دو مہاجر نشستوں کے علاوہ دوسری کسی بھی نشست پر متحدہ کو دھاندلی کرنے کی آسانی حاصل نہ تھی۔ آزاد کشمیر میں جلسہ کرنا بھی مشکل بنا رہا۔
ایم کیو ایم