سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز ریلوے کے 119 افسروں نے ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ حاصل کر لیا

لاہور (فرخ بصیر سے)سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ریلوے کے 2ذیلی اداروں ریل کاپ اور پراکس میں اس وقت119افسران ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں جن کو قومی خزانے سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ گاڑیاں پیٹرول، بلیک بیری موبائل فون اور گھر و دفتر میں نائب قاصد کی سہولت بھی میسر ہے جبکہ ان کنٹریکٹ افسران کی وجہ سے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار نوجوان نوکریوں سے محروم چلے آ رہے ہیں، وزارت ریلوے نے ان ملازمین کی فہرستیں کیبنٹ ڈویژن کو بھجوا دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس وقت ریل کاپ میں 65اور پراکس میں54افسران کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں،ریل کاپ میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں میںپراجیکٹ ڈائریکٹر پی ڈبلیو ایف عبد الغفار خان، پی ڈی برجز مصباح العزیز، پی ڈی ٹی ایم او شیر اعجاز، پی ڈی ایف یو کے جی ایم سومرز، اور چراغ دین، پی ڈی کے وائی سی سلیم الرحمن اخوند،چیف انجینئر اسلام آباد حضرت یوسف، مینجر سٹورز خورشید خان، انسپکشن پی ایم ایس طاہر خورشید، ڈپٹی مینجر ایڈمن جی ایم شفیع،الیکٹریکل انجینئر صدیق خان، اے ای این صابر علی، عبد الحق، ایف او ٹی ایم ایف محمد صادق، کوانٹٹی سروئیر عبد الرحمن، اسسٹنٹ انجینئر عبد الحق، انجینئر سپروائزر غلام بشیر ملک،الیکٹریکل سپروائزر محمد عثمان، اے ای این ٹینالوجی مقبول احمد، اے ڈبلیو ایم رائےونڈ طاہراقبال، فورمین پروڈکشن جمیل سعید پیرزادہ،انجینئر سپروائزر محمد اسلم، آفس اسسٹنٹ رمضان بٹ،سہروائزر محمد اسلم، ایم آئی ایس پی آر وائی محمد اسلم، انجینئر سپروائزر برکت علی، مختار احمد ٹول سپروائزر اللہ دتہ، زرغم حیدر زیدی اسسٹنٹ سپروائزر نذیر احمد ،عبد الغفار،ایف او محسن اقبال، اے ایف او محمد شفیع، ایڈمن اسسٹنٹ منیر احمد ای سپر وائزر اشتیاق احمد سٹور مینجر محمدسٹور ایشور محمد اشرف، سٹینو ٹو پی ڈی محمد اکرم، سینی ٹیشن سپر وائزر محمد اکرم،آپریٹنگ سپروائزر محمد رمضان اور آپریٹنگ مشین اکبر علی کے علاوہ نچلے گریڈوں کے ملازمین شامل ہیں جبکہ پراکس میں کنٹریکٹ پر کام کرنیوالوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈمن میجر اشفاق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیکٹریکل عرفان گوہر، پی ڈی مکینیکل اسلم انوار،ایگزیکٹو ڈائریکٹر مکینیکل حیات ملک،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سولر انرجی سعیداحمد خان، ای ڈی سول عبد العزیز خان، سول انجینئر اکبر علی، جے ڈی اکاونٹس اینڈ فنانس ضیاءالسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر پسنجر محمد اقبال، شریف عابد، مکینیکل انجینئر سلطان محمود،مینجر پروکیور منٹ شیخ فخر السلام، سی اینڈ اے نذیر احمد، سول انجینئر مسرت حسین، ایکسئین برج منیر احمد اسسٹنٹ انجینئر سول محمد نذیر،ٹرین مینجر ہدایت اللہ، عطا اللہ ملک،ایریا مینجر قربان علی ارمانی میڈیا مینجر نوید احمد قریشی، سی ایم آئی چیکنگ سلیم بیگ مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر کیٹرنگ گلستان اعوان، ایریا مینجر خانپور شرافت علی،ایریا مینجرپاکپتن اکبر حسین، ایریا مینجر شور کوٹ اللہ دتہ شاد اور ایریا مینجر قصور ڈاکٹر شبیر حسین ،کمرشل مینجر نذیر احمد کھوکھر،سی ایم آئی محمد شہزاد،اشرف جاوید، امیر عبداللہ، اور غلام نبی، کمرشل مینجر غفور اللہ، سینئر ریزرویشن سپروائزر خالد جاوید،ریاض احمداسسٹنٹ دائریکٹر ریونیو محمد صدیق، پی اے ٹو ایم ڈی پراکس محمد یونس، ایریا مینجر جھنگ حنیف لاکھو ایریا مینجر سرگودھا مختار احمد کے علاوہ ڈپٹی سی سی ایم دلدار حسین کے بڑے بھائی پروفیسر اختیار حسین کو ایسوسی ایٹ ایڈیٹر لگایا گیاہے۔
ریلوے افسران