بھارت میں قید پانچ پاکستانی آج وطن پہنچیں گے

لاہور ( این این آئی) بحری قزاقوں کی طرف سے رہائی کے بعد بھارت میں گرفتار کئے جانےوالے پانچ پاکستانی آج پیر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔ بھارتی بحریہ نے تقریباً 13ماہ قبل بحری قزاقوں کے خلاف کارروائی کرکے بھارتی اور پاکستانی باشندوں کو رہا کرایا تھا۔ پانچ پاکستانیوں لال بخش لاہوتی، فرہاد،اورنگزیب، سجاد اور محمد عمر کو یلیو گیت پولیس ممبئی کے حوالے کردیا تھا۔
5پاکستانی