امریکی ڈرون طیارے پاکستانی شہروں کی جاسوسی کر رہے ہیں

کراچی (خصوصی رپورٹ) امریکی حکام نے سرکاری طور پر پہلی بار یہ تسلیم کر لیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی سرحد کے انتہائی قریب قندھار ایئرپورٹ پر اپنے سٹیلتھ ڈرون طیاروں کو گزشتہ کئی برس سے تعینات کر رکھا ہے اور وہ آپریشنل پروازیں بھی کر رہے ہیں یہ انکشاف امریکی ایئرفورس نے اپنے ایک مختصر بیان میں کیا ہے۔ اور یہ بیان امریکی سٹریٹجک جریدے ”وائر“ کی طرف سے بھیجے جانے والے سوال کے جواب میں دیا۔ وائر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ قندھار اور جلال آباد میں تعینات امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں افغانستان کیلئے نہیں بلکہ یہ طیارے پاکستانی شہروں کی جاسوسی کر رہے ہیں۔ پاکستانی ریڈار ان طیاروں کو دیکھنے کے قابل نہیں ہیں۔ یہ طیارے پاکستان کے علاوہ ایران کی جاسوسی پر بھی مامور ہیں۔ پاکستانی فوج کے ریڈیو ٹرانسمیٹرز کی بھی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔
ڈرون طیارے