طالبان غیر ملکیوں پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں: امریکہ‘دھمکیوں کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے: اقوام متحدہ

واشنگٹن (آئی این پی + جی این آئی) امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طالبان پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد میں سرگرم غیر ملکیوں پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کی دھمکیوں کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ ادارہ انسانی امور کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم طالبان کی دھمکیوں کے باوجود متاثرین کی مدد جاری رکھیں گے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان پاکستان کے وفاقی اور صوبائی وزراء پر بھی حملے کر سکتے ہیں۔